توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا ویڈیو دانیال عزیز کو فراہم کرنے کا حکم

 

پی ایس ایل کے دوسرے روز دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کراچی کِنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ساڑھے چار بجے ان ایکشن ہوں گے، جبکہ دوسرا میچ ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے روز پہلا میچ کراچی کِنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شیڈول ہے۔ زلمی سے کراچی میں شامل ہونے والے بوم بوم آفریدی مخالف بولرز کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بھی بولرز کو تگنی کا تاچ نچانے میں کسی سے کم نہیں، وکٹ پر کھڑے رہے تو میچ حریف ٹیم کے ہاتھوں سے نکل سکتا ہے۔

کراچی کِنگز کے اِن فارم بیٹسمین بابر اعظم کا بلا چل گیا تو رنز کا پہاڑ کھڑا ہو سکتا ہے، گلیڈی ایٹرز کے تجربہ کار آل راؤنڈر شین واٹسن گیند بازوں کیلئے درد سر ثابت ہوں گے۔ فاسٹ بائولنگ میں کراچی کِنگز کے محمد عامر کا کوئی جوڑ نہیں، گلیڈی ایٹرز کے پاس بھی جوفرا آرچر کی صورت میں اہم ہتھیار موجود ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.