جامعہ کراچی کے طلبہ کا ریکارڈ حساس اداروں کو دینے کا فیصلہ

جامعہ کراچی کے طلبہ کا دہشتگردی کے مبینہ واقعے میں ملوث ہونے کا معاملہ، یونیورسٹی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کر لیا، طلبہ کو کلیئرنس کیلئے متعلقہ تھانے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ وائس چانسلر ڈاکٹراجمل خان نے فیصلوں کی منظوری کیلئے اجلاس بلا لیا۔ شیخ الجامعہ کہتے ہیں منظوری اکیڈمک کونسل کرے گی۔ ڈاکٹراجمل خان نے کہا تمام طلبہ کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا جسے حساس ادارے کو دینے کی تجویز بھی ہے۔ جامعہ کراچی اپلائیڈ فزکس ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین سے حساس ادارے کے اہلکاروں نے بھی ملاقات کی ہے جس میں گزشتہ روز فرار ملزم عبدالکریم کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ ادھر حساس اداروں نے جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں آپریشن کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کہتے ہیں کارروائی کے دوران غیرمتعلقہ افراد کو نکالا جائے گا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.