
جسٹن بیبر کی ممبئی آمد پر سلمان خان کا باڈی گارڈ شیرا سکیورٹی امور کی نگرانی کریگا،بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا تھا کہ خان فیملی شیرا سے بہت خوش ہے کیونکہ شیرا کے ہوتے ہوئے کسی بھی فنکار کو پریشانی نہیں ہوتی۔ واضح رہے انٹرنیشنل پاپ سنگر"جسٹن بیبر" نے 10 مئی کو ممبئی میں لائیو پرفارم کرنے سے قبل شو انتظامیہ کو طویل فرمائشی لسٹ بھیجی تھی جس میں گلوکار نے سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کی ڈیمانڈ کی تھی۔