جعلی حکومت گھر گرا سکتی حے گھروں کو بنا نحی سکتی لکین ریاست مدینہ کآ دعویدار حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خود کشیوں پر مجبور کر رھی ھےمریم اورنگ زیب نےعمران خان کی تقریر کے جواب میں کیا کھا کلک کرے

آسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان محترمہ مریم اورنگزیب نے حکومت کے ھاوسنگ منصوبے پر رد عمل دیتے ھوئے کہا ھے کہ ‎نئے دعوے وہ کررہے ہیں جن کے پرانے دعوے نشان عبرت بن چکے ہیں

‎یہ گھر بناسکتے ہیں نہ بس سروس، یہ صرف بے وقوف بناسکتے ہیں
‎یہ صرف گھر گرا سکتے ہیں، بنا نہیں سکتے

‎پچاس لاکھ گھر سیاروں پر بنیں گے، عوام دوربین سے ان کا مشاہدہ کریں گے

‎شہبازشریف کی آشیانہ ہاوسنگ سکیم حرام اور آپ کی سکیم حلال

‎عمران صاحب زرا یہ بھی بتاتے کی پچھلے ۹ ماہ میں آپ ۱۶ ارب یومیہ قرضہ لے رہے ہیں اور ایک اینٹ نہ لگائی

‎پانچ سال میں جو پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈے کھود سکا اس شخص کی صلاحیت اور اہلیت عوام جان چکے ہیں؟

‎کن شرائط پر عوام کو لوٹنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے؟
‎بتایاجائے کہ گھر کا خواب دکھا کر غریب عوام سے کتنا پیسہ بٹورا گیا ہے؟

‎عوام پہلے ہی مہنگائی اور افراط زر کی چکی میں پس رہے ہیں

‎بتایاجائے کہ کتنی مدت میں کتنے گھر تعمیر ہوں گے؟

‎عوام جاگتے رہیں، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہونے جارہا ہے

‎ان کا ریکارڈ یہ ہے کہ پانچ سال میں میٹرو بن سکی، ایک سکول تعمیر ہوااور نہ ہی ایک وارڈ بن سکا

‎جھوٹ بول کر کس کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہورہی ہے

‎عوام دھوکہ دہی کے اس منصوبے سے دور رہیں، یہ ان کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹنے کا منصوبہ ہے

‎2010ءکے سیلاب میں عمران خان فاﺅنڈیشن کے تحت جمع ہونے والے ساڑھے تین ارب کہاں ہیں؟؟

‎ سیلاب زدگان آٹھ سال گزرنے کے باوجود یہ ماڈل گھر ابھی تک تلاش کررہے ہیں
‎سیلاب زدگان کے لئے ایک بھی ماڈل گھر نہ بن سکا لیکن نیویارک، نیوجرسی، دوبئی اور لندن میں علیمہ باجی کے گھر بن چکے ہیں