جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

لاہور: جنوبی افریقا کے لیجنڈری بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز آئندہ برس پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

رواں سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کیرئیر میں 20 ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں اور ان کا شمار موجود دور کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

پی ایس ایل میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی ویلیئرز نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘پاکستان سپر لیگ اب دنیا کی بہترین ٹی 20 ٹورنامنٹ بن چکی ہے اور میں گزشتہ برسوں کے دوران پی ایس ایل کے میچوں سے کافی محظوظ ہوا ہوں۔’

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.