جوتا کلب میں شامل عالمی رہنما

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر 2008ء میں عراق میں ایک تقریب کے دوران ایک صحافی کی جانب سے جوتا پھینکا گیا جس میں وہ بال بال بچے۔ برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون اور ٹونی بلیئر بھی جوتا کلب کے ممبر رہے۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر لاس ویگاس میں تقریب کے دوران ایک خاتون نے جوتے سے حملہ کیا۔ سابق آسٹریلوی وزیرِ اعظم جان ہاروڈ پر عراق جنگ مخالف شخص نے ٹی وی شو کے دوران جوتا اچھالا۔ سابق بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ اور وزیرِ داخلہ چدم برم پر بھی جوتے برسائے گئے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ پر بھی جوتوں کے وار ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں بھی کئی رہنما جوتا کلب میں شامل رہے جن میں سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو سندھ اسمبلی میں نشانہ بنایا گیا۔ سابق پاکستانی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران جوتا اچھالا گیا تھا۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال کی جانب بھی جوتا پھینکا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.