جو ہار سے ڈر جاتا ہے، وہ نواز شریف بن جاتا ہے: عمران خان

 

خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چیئرمین نے اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انھوں‌ نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور حنیف عباسی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھ پر کیس کر کے صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ دلایا دیا.

انھوں‌ نے لودھراں الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر کہا کہ لیڈر وہ نہیں، جو دنیا میں جا کر کہے کہ مجھے کیوں نکالا.

عمران خان نے علی ترین سے متعلق کہا کہ انتخاب ہارنے پر ہر طرف رونا دھونا لگا ہوا ہے، حالاں‌ کہ ایک بچہ پہلی بار الیکشن لڑ کر91000ووٹ لے گیا، اتنے ووٹ لے کربھی رونا دھونا لگا رکھا ہے، جو کسی طور مناسب نہیں

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*