جڑواں شہروں کی عوام دہرے عذاب کا شکار، سڑکوں کے بعد موبائل بھی بند

 
جڑواں شہروں کے عوام دوہرے عذاب کا شکار ہیں۔ سڑکوں کے بعد دو روز سے موبائل سروس بھی معطل ہے۔ وزرات داخلہ نے مؤقف دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ پی ٹی اے موبائل سروس کی بندش سے ہی لاعلم ہے۔ راولپنڈی کے علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن، ڈھوک کشمیریاں، صادق آباد اور شمس آباد سمیت کئی علاقوں میں گزشتہ روز سے موبائل سروس مکمل طور پر بند ہے۔ اسلام آباد میں آئی ایٹ، مارگلہ ٹاؤن، سوہان، شکرالل اور زیرو پوائنٹ کے ساتھ کئی سیکٹرز میں موبائل سروس معطل ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.