جھانوی کپور کی لیک می فیشن ویک میں پہلی بار ریمپ واک

آنجہانی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور نے پہلی دفعہ لیک می فیشن ویک 2018 میں ریمپ پر واک کی اور خوب داد سمیٹی۔

ممبئی میں جاری 5 روزہ لیک می فیشن ویک میں معروف بھارتی ڈیزائنرز کی جانب سے فیشن کے نت نئے اور روایتی انداز  پیش کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر جھانوی کپور پہلی مرتبہ ڈیزائنر نچیکت باروے کی شو اسٹوپر کے طور پر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور ان کی ملینیئل مہارانیز  (Millennial Maharanis)  کلیکشن کی تشہیر کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.