جہانگیر ترین کے ہیلی کی مندرا میں ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے سیال شریف جاتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر خرابی نے مندرا میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے سیال شریف کی جانب گامزن تھا کہ اسے فنی خرابی کی وجہ سے فوری ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ہیلی کاپٹر میں جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور عامرکیانی سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار وفد نے پیر آف سیال حمید الدین سیالوی سے ملاقات کرنا تھی۔ ہیلی کاپٹر نے مندرا کے رہائشی کے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مندرا کے لوگوں کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوا ہوں، الله کے کرم سے سب خریت سے ہیں، جہانگیر ترین نے بتایا کہ سیال شریف کا سفر جاری ہے، کچھ دیر میں گاڑیوں پر روانہ ہوں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*