حافظ آبادمیں آئل ٹینکرکو حادثہ ، سڑک ،گلیوں میں پٹرول بہنا شروع ہوگیا

گوجرانوالہ روڈ پر آئل ٹینکرکو حادثے کے نتیجے میں پٹرول گلیوں میں بہنے لگاجس پر مقامی لوگوں نے بالٹیاں نکال لیں ۔ سڑک کی ابتر صورتحال کی وجہ سے حافظ آباد گوجرانوالہ روڈ پر پٹرول سے بھرا نجی کمپنی کا آئل ٹینکر الٹ گیا جس سے ہزاروں لٹر پٹرول بہنا شروع ہوگیا اور سڑک سے ہوتا ہوا محلے کی گلیوں میں داخل ہوگیا جس پر مقامی لوگوں نے پٹرول اکٹھاکرنے کے لیے بالٹیاں نکال لیں اور گلی میں بہتا پٹرول گھر میں اکٹھاکرناشروع کردیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جائے حادثہ کے قریب موجود دکانوں کو بند کرادیا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے پٹرول کیساتھ سڑک پر پانی ڈالنا شروع کردیا تاکہ جلد ازجلد پٹرول سڑک اور گلیوں سے نکل جائے
This entry was posted in علاقائی. Bookmark the permalink.