حسن علی کا بچپن کی یادیں تازہ کرنے کیلئے دوستوں کے ساتھ کرکٹ میچ

اسٹیڈیم میں اپنے گھومتی گیند سے بلے بازوں کی گلیاں اڑانے والے اور شائقین کو محفوظ کرنے والے حسن علی نے خود ہی بلا سنبھال لیا۔

حسن علی اپنے بچپن کے دوستوں کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنے منڈی بہاؤالدین کے اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچ گئے جہاں انہوں نے بولنگ کی بجائے بیٹنگ کی اور خوب چھکے چوکے بھی لگائے۔

حسن علی کے ساتھ کھیلنے پر ان کے دوست کافی خوش دکھائی دیئے اور کھیل کو بھرپور انجوائے کیا۔

اس موقع پر حسن علی میڈیا سے دور دور ہی رہے اور بیٹنگ کے بعد آؤٹ ہوکر بھی پویلین آنے کے بجائے گراؤنڈ میں ہی موجود رہے۔

قومی ہیرو کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بچے بھی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے شہرت پانے والے حسن علی اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بولر کی پوزیشن پر ہیں۔

This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.