حسن علی کمر میں تکلیف کے باعث دوسرے میچ سے آﺅٹ

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر گزشتہ روز شدید حبس اور گرمی میں بولنگ کی وجہ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ دوسرا میچ نہیں کھیل سکیں گے ، ان کی جگہ فاسٹ بولر عثمان شنواری یا محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور کا موسم گرم اور حبس زدہ تھا جس کی وجہ سے کرکٹرز پسینے میں شرابور نظر آئے، اسٹنیڈز میں شائقین کا بھی حبس اور گرمی سے برا حال رہا۔ احمد شہزاد بیٹنگ کے دوران پٹھے کے کھچاﺅ کا شکار ہوئے اور طبی امداد لینے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کے قابل ہوئے۔  
This entry was posted in قومی, کھیل. Bookmark the permalink.