حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں

حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے نو سو چوہترویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ عرس کی تقریبات کے اختتام پر خصوصی دعا مانگی گئی۔ عرس کے تیسرے روز محفل نعت میں سرکار دو عالم نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے علماء مشائخ، سجاد گان اور زائرین کی تواضع کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ عرس کا اختتام شب بارہ بجے شروع  ہونے والے ختم خواجگان اور خصوصی دعا سے ہوا جو رات اڑھائی بجے تک جاری رہی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.