حلف برداری تقریب کے دوران عمران خان کی زبان کئی مرتبہ لڑکھڑائی

22 سال کی سیاسی جدوجہد کے بعد بالآخر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے لیے وہ موقع آہی گیا، جب انہوں نے مملکت پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

یہ موقع عمران خان کے لیے بہت خاص اور شاید ان کی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ تھا، یہی وجہ تھی کہ انتہائی خوش ہونے کے ساتھ ساتھ وہ کچھ کنفیوژ بھی نظر آئے، جس کا اظہار اُس وقت ہوا، جب حلف لیتے وقت کئی مقامات پر عمران خان کی زبان لڑکھڑائی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.