حمید الدین سیالوی حامیوں سمیت نون لیگ سے لاتعلق، انتخابات میں مخالفت کا اعلان

پیر حمید الدین سیالوی نے متعدد ساتھیوں کے ہمراہ ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے واضح طور پر کہہ دیا کہ کہ وہ رانا ثناء ﷲ کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے دینے والے ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء پیر آف سیال شریف کے فیصل آباد کے جلسے میں علماء و مشائخ کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور کے چیئرنگ کراس میں ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور ان کے ساتھیوں کا دھرنا ختم کرانے کیلئے پنجاب حکومت نے زؑیم قادری کو پیر آف سیال شریف کے پاس مصالحت کرانے کیلئے بھیجا تھا جنہوں نے یہ شرط رکھی تھی کہ رانا ثناء اللہ ان کے پاس آ کر اپنے عقیدے اور متنازعہ بیان کی وضاحت کریں۔ بعد ازاں حکومت پنجاب نے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے ساتھ مذاکرات میں بھی وعدہ کیا تھا کہ رانا ثناء اللہ جلد علماء کے سامنے اپنے بیان کی وضاحت پیش کریں گے۔ میاں شہباز شریف نے بھی پیر سیال شریف کو فون کرکے جلد خود حاضر ہونے کا وعدہ کیا تھا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.