حکمرانوں کی عیش و عشرت اور غریب عوام کا بُرا حال

ہمارے حکمران جو اس ملک کو ہر طرح سے صرف اپنی عیش و عشرت کے لئے استعمال کرتے ہیں ، اس ملک میں غریب کا کوئی پُرسان حال نہیں ۔ غریب عوام کے لئے کھوکھلے نعروں اور دوغلے چہروں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔

اس ویڈیوں میں ایک غریب عورت ٹرین میں غربت کی وجہ سے اس خطرے میں سفر کر رہی ہے کہ ذرا سی بھی غفلت اسکی جان لے سکتی ہے۔ کس نے پہنچایا ہے عوام کو اس حالت میں ؟

کون ہے اس غربت کا ذمہ دار؟

کیوں ایک غریب اور مفلسی کا مارا ہوا انسان اس نوبت پر آجاتا ہے کہ وہ اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتا؟

ان سب کا ذمہ دار صرف اور صرف ہماری وہ سرکار ہے جسے ہم ہر پانچ سال بعد اس آس پر چنتے ہیں کہ شائد وہ غربت میں کمی کریں گے۔ شائد وہ آسائش زندگی کو آسان کریں گے۔لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہو پاتا اور غریب انسان غریب سے غریب تر ہوتا جاتا ہے۔

 

 

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*