خادم اعلیٰ کی شاہ خرچیاں، رواں ماہ اسٹاف سمیت دوسری لندن یاترا

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف ،ایڈووکیٹ مصطفٰی رمدے،2 اسٹاف ممبرز، ایک ملازمہ اور فیملی کے تین افراد کے ہمراہ اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لاہور سے قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 757 سے دن گیارہ بجے لندن روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف لندن قیام کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کو سابق وزیراداخلہ چوہدری نثار کے پارٹی متعلق تحفظات سے آگاہ کریں گے اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

واضح رہے وزیراعلٰی کے صاحبزادے حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں جبکہ شہباز شریف کا رواں ماہ لندن کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ وہ چودہ ستمبر کو لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے.

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*