خان صاحب طویل چھٹی پر جانے والے ہیں: مریم، کپتان زبان کو لگام دیں: طلال

acwaa حکومتی ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قصور میں کئے گئے خطاب کے ردعمل میں انہیں آرے ہاتھوں لیا۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خان صاحب جلد طویل چھٹی پر جانے والے ہیں۔ طلال چودھری نے کپتان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کپتان زبان کو لگام دیں، جواب دینا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دو گھنٹے تک ہمارے رہنماؤں کے خلاف بدتمیزی کی، عمران خان کو سبق سکھانا ہمارے لئے کوئی بڑی بات نہیں۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا استعفیٰ عمران خان کا خواب ہی رہے گا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین حادثات پر عمران خان کی تنقید کے جواب میں کہا کہ حادثات پر سیاست مت کریں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.