خضدار: کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دھماکہ، 5 افراد زخمی

  بلوچستان کے علاقے خضدار میں کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بم دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں فائنل میچ کھیلا جا رہا تھا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم تاحال دھماکے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.