خوش قسمت پاکستانی شہری دبئی میں 10 لاکھ ڈالرز جیت گیا

دبئی میں ہونے والی ایک قرعہ اندازی میں پاکستانی شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری قرعہ اندازی میں پاکستان شہری نے ایک ملین ڈالرز کا انعام حاصل کرلیا، مالا مال ہونے والا خوش قسمت شخص محمد اکبر خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

ڈیوٹی فری قرعہ اندازی میں ملین ڈالر انعام کے علاوہ ایک کار اور 2 موٹربائیکس بھی دی گئیں۔ بی ایم ڈبلیو کار کا حق دار جاپانی شہری ٹھہرا جب کہ ایک بھارتی کے حصے میں موٹرسائیکل آئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*