خوش نصیب فنکار جنہیں عمرے کی سعادت نصیب ہوئی

لالی ووڈ انڈسٹری میں مذہبی رجحانات کے حامل اداکاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ماضی میں بھی اس انڈسٹری سے کئی ایسے افراد وابستہ تھے جو عمرے اور حج کی سعادت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سال رواں کے دوران ٹی وی اور فلم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں نے عمرے کی سعادت حاصل کی جن میں ٹی وی کے نامور اداکار سید جبران اور ان کی اہلیہ ، کراچی ٹی وی کے نامور کامیڈین احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ ، ٹی وی کی میزبان ،ماڈل و اداکارہ نتاشا علی کے نام قابل ذکر ہیں۔ ان تمام فنکاروں نے اپنی شوبز مصروفیات ترک کر کے اللہ تعالیٰ کے گھر حاضر ہونے کو اپنی خوش نصیبی سمجھا اور عمرے کی ادائیغی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔ یاد رہے کہ لالی ووڈ میں ان دنوں اداکار سعود ایسے فنکار ہیں جن کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے ۔ وہ نامور قاری شاکر قاسمی کے بیٹے اور نامور نعت خواں وحید ظفر قاسمی کے بھتیجے ہیں۔ سعود باقاعدگی کے ساتھ ایسی محافل کا انعقاد کرواتے رہتے ہیں جن میں اللہ اور اس کے رسول کا ذکر کیا جائے اور ان پر درود و سلام بھیجے جائیں، ان کے علاوہ لالی ووڈ کے دیگر فنکاروں میں بھی محافل میلاد منعقد کروانے کا رجحان فروٖغ پذیر ہے ۔ ماضی میں نامور اداکار سلطان راہی کا نام مذہب کے ساتھ محبت کے حوالے سے انتہائی خصوصیت کے ساتھ لیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے ان گنت بار عمرے کی ادائیگی کی اور حج کی سعادت بھی حاصل کی ، اس کے علاوہ نماز پنجگانہ ان کی زندگی کا ایک اہم جزو رہی۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.