خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری پر خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ تحریک انصاف کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔