داعش کا حصہ بننے والے سعودی کو 12 برس قید کی سزا

مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں فوجداری کی خصوصی عدالت نے داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کے ہاتھ پر بیعت اور داعش تنظیم میں شمولیت کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو 12 برس قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی شہری داعش نواز گروپوں میں شامل تھا۔ معلومات کی تفصیل اور میٹنگز میں حصہ لے رہا تھا۔ سعودی ریاست کے قائدین کو کافر قرار دینے والا لٹریچر تقسیم کر رہا تھا۔ شام کے شورش زدہ مقامات پر جا کر خانہ جنگی میں حصہ لینے کیلئے کوشاں تھا۔

عدالت نے اسے 12برس قید کی سزا سنائی، اعتبار گرفتاری کے دن سے ہوگا۔ وہ 4 برس سے جیل میں تھا۔ رہائی کے بعد 12 سال تک اسے مملکت سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.