دبئی میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش، ذرائع

گزشتہ روز قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی کو سٹے بازوں کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کا انکشاف ہوا تھا تاہم اس کھلاڑی کا نام سامنے نہیں آسکا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ دبئی میں اسپاٹ فکسنگ کی یہ پیشکش قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو کی گئی جو سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے سے پہلے کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا جب کہ انہوں نے لاہور میں ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل اعظم کو بھی پیشکش سے متعلق بتایا۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد دبئی میں مشکوک افراد کی نگرانی سخت کردی گئی ہے اور پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو غیر متعلقہ لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اسپاٹ فکسنگ کے واقعے کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔
This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.