دنیا بھر کے گوردواروں میں بھارتی حکام کے داخلے پر پابندی

ایک رپورٹ کے مطابق سکھ تنظیموں کا موقف ہے کہ سکھوں کے مفاد کے خلاف اور انتہا پسند ہندو گروپوں کے نظریات کی ترویج کے لیے گوردواروں کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

برطانیہ کی سکھ فیڈریشن نے بھارتی حکومتی عہدیداران کے گوردواروں میں داخلے پر پابندی کی تجویز دی، جس کے بعد تقریباً 100 گوردواروں نے تصدیق کی کہ بھارتی حکام کی گوردواروں کے اندر سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

سکھ تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کو گوردواروں میں آنے کی اجازت ہے لیکن وہ اس پلیٹ فارم کو نریندر مودی حکومت یا ہندو انتہا پسندوں کے نظریات کے پرچار کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے گوردوارے پہلے ہی بھارتی حکام کے داخلے پر پابندی لگا چکے ہیں۔

دوسری جانب یورپ کے 100 گوردواروں میں بھارتی حکام کے داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے اور اگر اس تعداد میں کینیڈا، امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور دیگر جگہوں کو بھی شامل کیا جائے تو بھارتی حکام کو دنیا بھر کے 300 سے زائد گوردواروں میں داخلے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*