دوستی ختم ! کوہلی نے ڈویلیئرز کے خلاف ”اعلان جنگ“ کر دیا

جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز پانچ جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گی۔ امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے سپر سٹارز کے درمیان برتری کیلئے سخت کشمکش دیکھنے میں آئے گی کیونکہ بھارتی قائد ویرات کوہلی نے واضح کر دیا ہے کہ میدان میں قدم رکھتے ہی اے بی ڈی ویلیئرز سے دوستی ختم اور آگ بھڑکاتی جنگ شروع ہو جائے گی۔

اگرچہ ویرات کوہلی اور ڈویلیئرز رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے آئی پی ایل میں ایک ساتھ کھیلتے ہیں اور ان میں آف دی فیلڈ بھی مثالی دوستی ہے لیکن اپنی ٹیموں کے سپر سٹارز ایک دوسرے کو کسی قسم کی رعایت دینے کو تیار نہیں جو ایک دوسرے کی وکٹ کے حصول کو اولین ترجیح سمجھیں گے۔

ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ڈویلیئرز ان کے اچھے دوست اور بطور کھلاڑی قابل احترام ہیں لیکن مد مقابل آنے پر ان کی پہلی ترجیح حریف کی وکٹ ہی ہوتی ہے اور یہ بات اس وجہ سے بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ سیریز میں جیت کا انحصار ان کی اور ڈویلیئرز کی بیٹنگ پر ہوگا۔

ویرات کوہلی نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں ہر کھلاڑی کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار نبھائے لیکن اجتماعی کارکردگی کے بغیر سیریز میں کامیابی ممکن نہیں، لہٰذا بہترین کارکردگی کا بوجھ ان پر یا ڈویلیئرز پر ہی نہیں دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں پر ہو گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*