دو سابق وزرائے اعظم، 3 سابق وفاقی وزیر اور 17 اراکین اسمبلی کی گرفتاری کی تیاریاں، نیب کی جانب سے بڑے کریک ڈاون کی تیاریاں، گرفتاریاں مارچ اور اپریل کے ماہ تک عمل میں آئیں گی۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ

۔2 سابق وزرائے اعظم، 3 سابق وفاقی وزیر اور 17 اراکین اسمبلی کی گرفتاری کی تیاریاں، نیب کی جانب سے بڑے کریک ڈاون کی تیاریاں، گرفتاریاں مارچ اور اپریل کے ماہ تک عمل میں آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاست اپنی تاریخ کے سب سے بڑے کریک ڈاون کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ قومی اخبار میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق مارچ اور اپریل کے ماہ تک کئی بہت بڑے سیاستدانوں کی گرفتاری عمل میں آنے والی ہے۔

.
بڑے بڑے سیاستدانوں کی گرفتاریوں کا عمل تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان کی گرفتاری کے بعد سے شروع ہو چکا ہے۔ اب یہ سلسلے تھمنے والا نہیں ہے۔ اگلے 2 ماہ میں بہت بڑی گرفتاریاں عمل میں آئیں گی۔ رپورٹ کے مطابق مارچ اور اپریل کے ماہ تک 2 سابق وزرائے اعظم، 3 سابق وفاقی وزیر اور 17 اراکین اسمبلی کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔