دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں عزم اور ہمت کمزور نہیں کرسکتیں، خواجہ آصف

وزیرخارجہ نے خودکش حملے کے شہدا کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گرد مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری افواج ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں، اور بہادر مسلح افواج دہشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف جنگ جیت رہا ہے اور شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.