Breaking News

دہشتگردی، خونریزی، خود کش حملے حرام: 1800 سے زائد علماء کا فتویٰ جاری

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی، خودکش حملے اور نفاذ شریعت کے نام پر مسلح جد و جہد حرام ہے۔ صدر مملکت کہتے ہیں  پیغام پاکستان  کا بیانیہ بھٹکے ہوئے افراد کی اصلاح کرے گا۔

فتوے میں دہشتگردی، خونریزی اور خودکش حملے حرام قرار دیئے گئے ہیں۔ قومی اعلامیے کے مطابق فورسز سے تعاون عوام کا فرض ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے  پیغام پاکستان  کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں دو ٹوک پیغام دیا کہ دہشتگردوں کا ساتھ دینے والوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔



وزیر داخلہ احسن اقبال نے اظہار خیال کیا کہ آج علمی انقلاب ہمارے دروازے پر دستک دے رہا ہے، مسلم ممالک اپنی سمت درست کریں اور امن و استحکام قائم کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بندوق کے ذریعے شریعت کے نفاذ کا مطالبہ جائز نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved