راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا

سوئٹزر لینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 سالہ فیڈرر نے کہا کہ ان کا ڈیوس کپ میں کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وہ اولمپکس میں بھی ایکشن میں نہیں ہوں گے۔ فیڈرر کا کہنا تھا کہ میں نے ڈیوس کپ ایونٹ سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا لیکن نہیں لگتا کہ اب میں سوئٹزلینڈ کی نمائندگی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹوکیو اولمپکس کو اپنا مقصد نہیں بنایا، ریو اولمپک میں نہ ہونے سے دل دکھا تھا مگر میں اب صحیح ہوں، میں دو بار اپنے ملک کا پرچم بردار رہا ہوں۔ میں نے ایک بار سونے کا اور ایک بار چاندی کا تمغہ بھی جیتا، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے اولمپکس میں بہت کچھ حاصل کر لیا، اس سے زیادہ میں نہیں سوچتا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*