راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 5ہزار کی ریکوری کرلی گئی

آمدن چھپانے اور ٹیکس بچانے میں صرف حکمران خاندان ہی ماہرنہیں بلکہ اور بھی کئی چھپے رستم ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چھان بین کی تو بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان بھی 35لاکھ روپے کے ٹیکس نادہندہ نکلے ۔ موصوف نے سابق وزیرِ اعظم کی نقشِ قدم پر چلتے ہوئے 2015ء میں اپنی آمدن پر ٹیکس ادا نہیں کیا۔ ایف بی آر کے کمشنر سرمد قریشی، اسلم پرویز اور ڈپٹی کمشنر کہکشاں خان پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیےہیں اور ابھی تک ایک لاکھ 5 ہزار روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.