راولپنڈی: جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی خوشی میں کی جانیوالی ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پندرہ سالہ لڑکی سمیت سات نوجوان زخمی ہوگئے۔ دریا آباد گوالمنڈی میں والدہ کے ساتھ چھت پر کھڑا آتشبازی کے مناظر دیکھنے والا دانش سینے پر اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوکر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ سترہ سالہ دانش فرسٹ ایئر کا طالبعلم تھا۔ ناگہانی موت پر اہل خانہ صدمے سے نڈھال ہیں۔ دیگر زخمیوں میں18سالہ غوث، 16 سالہ حماد،15 سالہ ارینہ بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو مریڑ اور چوہر چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے اسپتال پہنچایا گیا۔

 
 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*