راولپنڈی میں شوہرکے ہاتھوں ناراض بیوی اورسسر قتل

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں شوہراپنے بھائیوں کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 28 سالہ اہلیہ رباب اورسسراسلم جاں بحق ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے داماد اوراس کے بھائیوں نے کی جوموقع سے فرارہوگئے، قتل کی واردات ناراض بیوی کومنانے میں ناکامی پر پیش آئی جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں, علاقائی. Bookmark the permalink.