راولپنڈی میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے شہری کے گھر کا صفایا کردیا

راولپنڈی میں قانون کے محافظ ہی چور بن گئے اور شہری کو لوٹ لیا۔ عدالت کے حکم پر راولپنڈی میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی ایس پی ضیغم عباس نے ایس ایچ او ندیم عباس، سب انسپکٹر رسالت  اور نفری کے ہمراہ قتل کے ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے کزن ولید خان کے گھر پر چھاپا مارا تھا۔ ملزم تو پولیس کے ہاتھ نہ آیا لیکن قانون کے محافظوں نے ولید خان کے گھر کا ہی صفایا کردیا اور وہاں سے 10 تولے سونا اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے چوری کرلیے۔ تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی ہے۔ متاثرہ شہری ولید خان 2 ماہ تک انصاف کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھاتا رہا۔ بعدازاں عدالتی حکم پر چور پولیس والوں کے خلاف دفعہ 342 کے تحت مقدمہ درج ہوا لیکن مقدمہ میں نامزد پولیس افسران و اہلکاروں میں سے کسی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔
This entry was posted in اہم خبریں, علاقائی. Bookmark the permalink.