راولپنڈی میں کالج روڈ پر پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد زخمی

راولپنڈی کے علاقے کالج روڈ پر الیکٹرانکس پلازہ میں آگ لگنے کے باعث 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، واقعہ کے بعد فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم آگ کی شددت ذیادہ ہونے کے باعث امدادی کارکنوں کو آگ بجھانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ پلازہ کی بالائی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جب کہ پلازہ میں الیکٹرانکس اور پلاسٹک کاسامان موجود ہونے کے باعث آگ نے شدت اختیار کرلی۔
This entry was posted in اہم خبریں, علاقائی. Bookmark the permalink.