رخصت قبول نہیں کی، چین سے نہیں بیٹھوں گا: نواز شریف کا اعلان

  شاہدرہ: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شاہدرہ پہنچ کر استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ان سے استفسار کیا کہ بتاؤ شاہدرہ والو شاہدرہ کی عدالت نے کیا فیصلہ دیا ہے؟ کیا آپ نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ قبول کیا ہے؟ انہوں نے چاروں جانب گردن گھما کر لوگوں سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ قبول کیا ہے تو لوگوں نے جواباً چلا چلا کر  نہیں  کہا۔ اس پر سابق وزیر اعظم بولے، میں نے بھی یہ فیصلہ قبول نہیں کیا۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، آپ مجھے اسلام آباد بھیجتے ہیں وہ مجھے گھر بھیج دیتے ہیں۔ کیا کوئی وزیر اعظم بیٹے سے تنخواہ لینے پر نااہل ہوتا ہے؟ لوگوں کے نہیں کہنے اور شیم شیم کے نعرے لگانے پر نواز شریف نے لوگوں سے ساتھ دینے کا وعدہ لیا اور کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو تبدیل کرنا ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.