رد الفساد: فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، گولہ بارود، ہیوی مشین گنز برآمد

راولپنڈی:  ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود، ہیوی مشین گنز، راکٹ، بارودی سرنگیں برآمد ہوئیں۔ کارروائیاں غلام خان، لکی میدان، لیپی، سپلگاہ، کھارسین اور روشہ کے علاقوں میں کی گئی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.