رواں سال میں تیسرا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ ٹیکسز کا نفاز یا عوام کو ریلیف؟ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں

رواں سال میں تیسرا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ ٹیکسز کا نفاز یا عوام کو ریلیف؟ 


بادبان رپورٹ :تقریباََ 6 ماہ میں حکومت نے تیسرا منی بجٹ 23 جنوری کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ پچھلے بجٹ میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کیا گیا۔ درآمدات پر ٹیکسز میں اضافے سے عوام کی کمر توڑ دی گئی۔ اب تیسرے منی بجٹ میں کیا کچھ ہے اس کا کل اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں معلوم ہو گا۔ بادبان زرائع کے مطابق اس بجٹ میں بھی ٹیکسز میں اضافہ کیا جائے گا۔ ادویات میں پہلے سے ہی 15 فیصد اضافے نے عوام کے لئے مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔