رواں مالی سال :تجارتی خسارے میں نو اعشاریہ ایک ارب ڈالرز اضافہ

کراچی ; رواں مالی سال جولائی تا ستمبر ملکی برآمدات کے مقابلے اور برآمدات دگنی ہونے سے تجارتی خسارے میں 9 اعشاریہ 1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا ۔ ادارہ شماریات پاکستان‎‎ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا ستمبر میں برآمدات میں 11 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ اسی عرصے میں ملکی درآمدات 22 اضافے سے 14 ارب ڈالر رہی جس کی وجہ سے تجارتی خسارے میں 9 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ۔ پی بی ایس کے مطابق صرف ستمبر 2017 میں ملکی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اس کے برعکس ملکی درآمدات 17 فیصد بڑھی ۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی ناقص معاشی پالیسی اور لیڈر شپ کے فقدان کے باعث ملکی درآمدات برآمدات کے برعکس تیزی سے بڑھ رہی ہے جو کہ ملکی معیشت کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں ۔
This entry was posted in Busniess, اہم خبریں. Bookmark the permalink.