روہنگیا مسلمانوں پر مظالم: پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تحاریک التواء جمع

اسلام آباد:  پارلیمنٹ میں بھی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی بازگشت سنائی دی گئی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیش لیڈر خورشید شاہ، نوید قمر، شازیہ مری اور پیپلز پارٹی کے دیگر ارکان کے دستخط سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جبکہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ایوان کی کارروائی روک کر صورتحال پر بحث کرائی جائے۔ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر سینیٹ میں بحث کیلئے ایم کیو ایم کے عتیق شیخ اور جے یو آئی ف کے حافظ حمداللہ نے الگ الگ تحاریک جمع کرائی ہیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.