
رپورٹ سہیل رانا
پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کو 27 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان ٹیم نے اگر کرکٹ میں زندہ رہنا ہے تو عامر ، محمد حفیظ اور محمد رضوان سمیت شعیب ملک سے جان چھڑانا ہو گی۔
یہ تین ایسے کھلاڑی ہیں جو 5 میچز میں آئوٹ آف فارم رہتے ہیں اور ایک یا دو میچز میں چلتے ہیں ۔
پاکستان نے آج کا میچ جیتا لیکن 11 بارسیریزجیتنے کے بعد پہلی بار سیریز ہاری ہے۔ گزشتہ دو میچز میں بھی سرفراز کی کمی کو شدت سے محسوس کیا گیا۔
طلعت، بابر اعظم ، شنواری، آفریدی، شاداب خان ایسے پلئیر ہیں جو ورلڈ کلاس پلئیر ہیں جو صرف ایک میچ میں نہیں 20 میں سے 18 میچز میں پرفارم کرتے ہیں ۔ پاکستانی ٹیم سرفراز کی قیادت میں دو سالوں میں 9ویں نمبر سے پہلے نمبر پر اورآٹھویں نمبر سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے ۔
آنے والے ورلڈ کپ میں شعیب ملک، عامر اور حفیظ سے جان نہ چُھڑوائی گئی تو یہ کسی اہم میچ میں ہروائیں گے۔ بادبان رپورٹ