ریاض حکومت کے اقدامات نیک نیتی پر مبنی ہیں،ریکس ٹلرسن

 امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ امریکا سعودی عرب میں حالیہ اقدامات کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ سعودی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات نیک نیتی پر مبنی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔  امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ 2 روز قبل ہی ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق یہ پیش رفت خطے پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟ یہ بات آئندہ کچھ دنوں میں واضح ہو جائے گی۔
This entry was posted in بین الاقوامی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.