Breaking News

زائد قیمت دودھ بیچنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی، سندھ ہائیکورٹ

 

 

 

درخواست کی سماعت ہوئی تو عدالت نے حکم دیا کہ جب تک دودھ کی قیمت کے تعین سے متعلق قانون پر فیصلہ نہ ہو جائے، دودھ 85 روپے لیٹر ہی فروخت کیا جائے۔

ریٹیلرز کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمت کے تعین کا اختیار نہیں، اسے 85 روپے لیٹر دودھ فروخت نہیں کر سکتے، ہمیں نقصان ہو رہا ہے جبکہ شہریوں نے سرکاری نرخ پر دودھ نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو طے کردہ قیمت پر عمل درآمد کرانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کر دی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved