زرمبادلہ ذخائر میں22کروڑ 70لاکھ ڈالر کی کمی

  اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق نو فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں بائیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، کمی کے بعدمرکزی بینک کے ذخائر کا حجم بارہ ارب تیراسی کروڑ چالیس لاکھ ڈالررہ گیا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں نو ہفتے سے مسلسل کمی ہورہی ہے، زرمبادلہ ذخائر میں ہوتی کمی کی وجہ غیر ملکی ادائیگیاں اور قرضے ہیں، ملک پر واجب الادا قرضوں کا حجم نواسی ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
This entry was posted in بین الاقوامی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.