زونگ اور کریم کے مابین معاہدہ طے پا گیا معاہدہ کے تحت کریم کپتانوں کو بہترین ڈیٹا سروسز فراہم کی جائیں گی زونگ 4جی کے پاس دس ہزارسے زائد آپریشنل 4جی سائٹس ہیں۔ تمام تفصیلات جانیئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ :تفصیلات کے مطابق زونگ اور کریم کے مابین معاہدہ طے پا گیا
معاہدہ کے تحت کریم کپتانوں کو بہترین ڈیٹا سروسز فراہم کی جائیں گی
زونگ 4جی کے پاس دس ہزارسے زائد آپریشنل 4جی سائٹس ہیں۔  

اسلام آباد ( ) زونگ 4جی اور کریم کے مابین معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت ملک بھرمیں زونگ کی جانب سے کریم کے کپتانوں کو بہترین ڈیٹا سروسز فراہم کی جائیں گی جو کہ کریم کے کپتان اور صارفین دونوں کے لئے یکساں مفید ہونگی ۔ اس حوالے سے زونگ4جی کی جانب سے قائم مقام چیف کمرشل آفیسر معید جاوید جبکہ کریم کی جانب سے مینجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پر دونوں کمپنیوں کی مینجمنٹ سے دیگر احباب بھی موجود تھے ۔اس حوالے سے کریم کے مینجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال کا کہنا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے مابین ہونے والا یہ معاہدہ ایک روشن مثال ہے کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو مستفید کیا جا سکتا ہے ۔زونگ یقیناًٰ پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ہے جس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت ہمارے کپتانوں کو بہترین ڈیٹا نیٹ ورک میسر آئے گا جو کہ کپتان اور صارفین دونوں کے لئے یکساں مفید ہے ۔اس حوالے سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق زونگ 4جی ملک بھر میں پھیلے ہوئے صارفین کو بہترین ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے کے مقصد کی طرف گامزن ہے جبکہ اپنے پاکستانی صارفین کے روز مرہ معاملات کو آسان اور بہترین بنانے کے لئے کریم ، واٹس ایپ اور ایمو جیسی نامور کمپنیوں کے ساتھ پارٹنر شپ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔زونگ 4جی تیزی سے پھیلتا ہوا نیٹ ورک ہے جس کے پاس 10,000 سے زائد آپریشنل 4جی سائٹس ہیں ، زونگ 4جی پاکستان میں جدت اور ڈیجٹلائزیشن کے میدان میں ایک بڑا نام ہے جو کہ صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تخلیقی حل پیش کرتا ہے اور اپنے کئے ہوئے وعدوں کو سو فیصد پورا کرتا ہے ۔