Breaking News

زینب قتل کیس: تالیاں بجانے پر شہباز شریف تنقید کی زد میں

پنجاب کے ضلع قصور میں سات سالہ بچی زینب سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عمران نامی اس ملزم کی گرفتاری کا اعلان منگل کے روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے تفتیش کاروں کے لیے تالیاں بجوائیں جس پر انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر پریس کانفرنس کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وزیرِ اعلیٰ سمیت دیگر حکام کو ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر پر لوگ یہ کہہ کر تنقید کر رہے ہیں کہ زینب کے والد کے ساتھ بیٹھ کر اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کا اس طرح کا انداز نامناسب ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے بدھ کے روز قومی اسمبلی میں شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے معذرت کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قصور واقعہ کا ملزم پکڑے جانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کھڑے ہو کر تالیاں بجائی گئیں۔ انہوں نے کہا کیا ایسے واقعے کے بعد تالیاں بجائی جاتی ہیں؟۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved