Breaking News

زینب قتل کیس: پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی سربراہ کو تبدیل کر دیا

پنجاب حکومت نے قصور واقعہ پر بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا، آر پی او ملتان محمد ادریس کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے بچی کے والد جس طرح مطمئن ہونگے جے آئی ٹے ویسے ہی کام کرے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملزم جلد گرفتار کرلیں گے۔

خیال رہے قصور کے المناک واقعے پر ڈی پی او ذوالفقار احمد کو عہدے سے ہٹا کر زاہد مروت کو ضلعی پولیس کا نیا سربراہ بنایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے معاملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی تھی۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا ذوالفقار احمد کو بچی کے سفاکانہ قتل کے ملزم گرفتار نہ کرنے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں ناکامی پر ہٹایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی گئی تھی جس میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے افسر شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved