Breaking News

سابق کپتان ظہیر عباس پشاور زلمی گروپ کے صدر منتخب

سابق کپتان ظہیر عباس ایشائی بریڈمین (رنز بنانے والی مشین) کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے 8 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کے لئے 5،062 رنز اور 62 ون ڈے میں 2،572 رنز بنائے۔

ظہیر عباس پاکستان کہ وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 100 سے زائد سنچریاں بنائیں۔

پشاور زلمی گروپ کی جانب سے ظہیر عباس کا نام بطور صدر اعلان کرنے پر چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ انہیں کافی خوشی ہے کہ ظہیر عباس جیسے کرکٹ اسٹار پشاور زلمی ٹیم کی صدارت کریں گے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ یہ زلمی ٹیم کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ دنیائے کرکٹ کا عظیم نام ہمارے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ضرورت ہے کہ پشاور زلمی کو عالمی سطح پر مقبول کیا جائے تاکہ بین الاقوامی افریقہ کے گلوبل ٹی 20 لیگ میں بینونی زلمی ٹیم کامیابی حاصل کر سکے۔

پشاور زلمی ٹیم میں شمولیت کے بعد ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نے پاکستان کی کرکٹ کو نئے زمانے میں پیش کیا ہے اور وہ پشاور زلمی گروپ کے چیئرمین جاوید آفریدی کے نقطہ نظر کی تعریف کرتے ہیں۔

ظہیر عباس کا مزید کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ زلمی ٹیم آئندہ پی ایس ایل سیزن 3 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی تاکہ اپنی کامیابی برقرار رکھ سکے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved