ساتویں عالمی حکومتی اجلاس میں شرکت، وزیراعظم آج دبئی روانہ ہونگے۔ بادبان الرٹ

بادبان رپورٹ
وزیراعظم ساتویں عالمی حکومتی اجلاس میں شرکت کے لئے آج دبئی روانہ ہونگے۔ عمران خان ایک روزہ دورے میں یو اے ای کی قیادت اور آئی ایم ایف سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کو دبئی کے دورے کی دعوت متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی ہے۔ دورے میں وزیراعظم ایک اہم اجلاس میں شرکت کرینگے جس میں اصلاحات کے ذریعے گورننس میں بہتری کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔